ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے تیز لڑکی قرار

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو یوٹیوبر عمر خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے تیز لڑکی قرار دے دیا۔

عمر خان نے حال ہی میں شفاعت علی کے ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس دوران میزبان نے دونوں مہمانوں سے متعدد دلچسپ سوالات کیے جن کے تیکھے اور حس مزاح سے بھرپور جوابات نے میزبان سمیت مداحوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔

میزبان نے عمر خان سے سوال پوچھا کہ اس وقت پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب سے تیز لڑکی کون ہے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے عمر خان نے کہا کہ اُن کے خیال میں ہانیہ عامر شوبز انڈسٹری کی سب سے تیز لڑکی ہیں۔

عمر خان کا جواب سُن کر میزبان اور شفاعت علی دونوں ہنس پڑے جبکہ شفاعت علی کا عمر خان کو کہنا تھا کہ تم یہ بات کہہ سکتے ہو کیوںکہ ہانیہ عامر تماری دوست ہے۔

The post ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے تیز لڑکی قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email