اس ملک پر جننات کی صورت میں کرپٹ سیاست دانوں کا سایہ ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس ملک پر جننات کی صورت میں کرپٹ سیاست دانوں کا سایہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مہنگائی ملک میں دھمال ڈال رہی ہے ، غریب آدمی کے لیے اس ملک میں سانس لینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کے لیے اپنے بچوں کو تعلیم دینا مشکل ہو گیا ہے ، اس ملک کے سیاست دان جب بھی اقتدار میں آتے ہیں ان کا سرمایہ چار گناہ ہوجاتا ہے ، جنہوں نے اس ملک کو آپ کے لیے جہنم بنایا کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ میں وکلاء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا ہے ،  جماعت اسلامی یہ یقین رکھتی ہے کہ معاشرہ اسلحے کی بنیاد پر ترقی نہیں کرتا ، عدلیہ کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ناممکن ہے ، آج ملک میں ہر چیز آسانی سے ملتی ہے صرف عدل اور انصاف آسانی سے نہیں ملتا۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ ملک میں عدل اور انصاف کا نظام قائم ہو ، جماعت اسلامی کا مقصد 22 کروڑ عوام کو عدل اور انصاف فراہم کرنا ہے ، یہاں پر عدل اور انصاف کے حصول کے لیے لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں ، ہمارے ملک میں وی آئی پی افراد کو جیل میں بھی پروٹوکول دیا جاتا ہے ، ہماری لڑائی کسی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ یہاں کے نظام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام وسائل ہونے کے باوجود آج ہمارا مزدور بھوکا سوتا ہے ، ملک کا قرضہ 474 ٹریلین ہے آئندہ نسلیں بھی مقروض ہیں ، جماعت اسلامی میں عہدوں اور ذمہ داریوں کا تعین مال دو لت جا گیر کی بنیاد پر نہیں صلاحیت کی بنیاد پر ہو تا ہے ، طا قتور کا احتساب سے بالا تر ہو نا ظلم اندھیر نگری  چوپٹ راج ہے ، سیاستدان ،فوجیوں اور ججز کیلئے ایک عدالتی نظام ہونا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے نظام میں پاور فل طبقے کیلئے علیحدہ اور غریب آدمی کیلئے علیحدہ عدالتی نظام ہے ، وہ معاشرہ قبرستان کی طرح ہے جہاں عام آدمی اپنے حکمران ،لیڈر کا احتساب نہ کر سکے ، اگر دو نہیں ایک پاکستان بنانا ہے توعوام ،بیورو کریٹس ،سیا سی لیڈرز ،ججز ،جرنیلوں اورصحا فیوں کو ایک عدالتی نظام دینا چاہیے ، ظلم جبر ،استحصال کے طبقاتی نظام میں ہم پوری طرح پھنس گئے ہیں۔

The post اس ملک پر جننات کی صورت میں کرپٹ سیاست دانوں کا سایہ ہے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email