پاکستان کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پکڑے گئے قیمتی پتھروں کی مالیت ایک کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد ہے ، کارروائی انٹیلیجنس اطلاع پر کی گئی۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ کسٹمز عملے نے متحدہ عرب امارات سے مشوک امپورٹ پارسل پکڑا ، قیمتی پتھروں میں زمرد، مرجان، یاقوت، اوپل سمیت 7 اقسام شامل ہیں ، پارسل شہزادی نامی خاتون کے نام پر ٹیکسٹائل مٹیریل کے طور پر بک تھا ، مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چار دن کے دوران ایئرپورٹ کلیکٹوریٹ کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

The post پاکستان کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بڑی کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email