ہفتے کی چھٹی ختم کرانے کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر کو جاتا ہے،مجاہد مقصود بٹ

مجاہد مقصود بٹ نے کہا ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرانے کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرانجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی قیادت میں تاجروں کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی جہاں کورونا ایس او پیز،ویکسی نیشن اور مارکیٹوں کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال  کرتے ہوئے مجاہد مقصود بٹ نے لاہور کی تاجربرادری کی جانب سے ہفتے کی چھٹی ختم کرانے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ ہفتے کی چھٹی کی وجہ سے تاجربرادری کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا تھا، جبکہ تاجربرادری کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے ہرممکن تعاون کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ تاجربرادری کورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،ویکسی نیشن کے حوالے سے تاجربرادری کیساتھ ہرممکن تعاون کریں گے جبکہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کرکے ہی ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اعظم کلاتھ خیبربلاک مارکیٹ,برانڈرتھ روڈ میں ویکسی نیشن کیمپ لگانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت ہفتے کی چھٹی ختم کرے ہفتے کی چھٹی سے تاجربرادری کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ مارکیٹوں کے اوقات کو بھی 10 بجے تک کیا جائے۔

The post ہفتے کی چھٹی ختم کرانے کا کریڈٹ ڈپٹی کمشنر کو جاتا ہے،مجاہد مقصود بٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email