پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا طلباء کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے طلباء پر تشدد وگرفتاری پر تشویش کا اظہارکیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نےاپنےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طلباء کو بے ضابطگیوں کے خلاف اور میرٹ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ طلباء کے احتجاج پر پولیس کی لاٹھی چارج، آنسو گیس اور گرفتاری کی قابل مذمت اقدام ہے، طلباء کو ناانصافیوں کے خلاف بولنے پر مارا اور پیٹا جا رہا ہے۔

پی ایم اے کے مطابق طلباءپر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا نوٹس لیا جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

The post پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا طلباء کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email