وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، صوبائی وزیرصنعت

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ برسوں تک صوبے کی غریب عوام کی قسمت سے کھیلتی رہی۔

صوبائی وزیر صنعت کا کہنا ہے کہ سابق دور حکومت میں وسائل نمائشی منصوبوں پر ضائع کرکے پنجاب کو 12 سو ارب کا مقروض کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے صرف 3 سالوں میں ترقی کے لحاظ سے پنجاب کو بدل دیا ہے، صوبے کو تجارتی، سماجی اور معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا گیا ہے۔

اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق دور میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے نام پر پراپرٹی کا کاروبار ہوتا رہا، تحریک انصاف کی حکومت نے صنعتی مراکز آباد کر کے روزگار کے مواقع بڑھائے، صنعتی مراکز میں نئی صنعتیں لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزید کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت محروم معشیت طبقات کی معاؤنت کی جارہی ہے، حقداروں کو ان کا حق دینے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام لارہے ہیں، اپوزیشن کی منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت سے دیں گے، تیز رفتار ترقی سے خائف اور مایوسی کا شکار اپوزیشن اپنے منفی رویوں اور سوچ کو بدلے۔

The post وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، صوبائی وزیرصنعت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email