پٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، ترجمان جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان قیصر شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پرعائد کردہ قیمت کا 66 فیصد ظالمانہ ٹیکس کم کرے، پیٹرول کی فی لیٹر قمیت 70 روپے مقرر کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیراعظم اپنے دعووں کے برعکس اقدامات کر رہے ہیں۔

    ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی، موجودہ حکومت میں غریب آدمی دال خریدنے سے بھی محروم ہوگیا ہے۔

The post پٹرول کی قیمت میں ایک روپے پچاس پیسے کمی قوم کے ساتھ مذاق ہے، ترجمان جماعت اسلامی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email