فواد چوہدری کی ڈاکٹر عشرت حسین سے ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سے ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں عشرت حسین وفاقی وزیر اطلاعات کو ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کابینہ کمیٹی کی کارکردگی اور فیصلوں سے متعلق کتاب پیش کی، کتاب میں اخراجات میں کمی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق حکمت عملی واضع کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ ان سفارشات پر عمل درآمد نہ صرف اداروں کی خامیاں دور کرنے بلکہ کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

The post فواد چوہدری کی ڈاکٹر عشرت حسین سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email