پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے غذائی تحفظ سید فخر امام کی ملاقات ہوئی جس میں میں وزیرِ اعظم کو خریف کی فصلوں جس میں چاول، گنا، مکئی اور کپاس شامل ہیں کی پیداوار میں متوقع اضافے کے حوالے سے بریف کیا گیا۔

ملاقات میں لائیو اسٹاک اور ماہی گیری کے شعبے میں وزارت کی طرف سے لائی جانے والی اصلاحات پر بھی بریفنگ  دی گئی۔

ملاقات میں وزیراعظم کو  بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کی جدید طریقے سے افزائش نسل، خوارک کی فراہمی اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا رہی ہے جبکہ پیداوار میں مزید اضافے کیلئے تحقیقاتی اداروں میں اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، زرعی شعبے میں جدت لانے کیلئے حکومت ایگریکلچرل ٹرانفارمیشن پلان کے نفاذ کو یقینی بنا رہی ہے۔

The post پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email