علیزے شاہ کے گانے کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خٓان کا گانا گا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

اس سے قبل علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی گانے کو  ویڈیو سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

صارفین کی جانب سے اداکارہ کے گانے کا مذاق بنایا گیا۔

واضح رہے اداکارہ علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ اُن میں گلوکاری کا شوق اُن کے بھائی کے سبب پیدا ہوا ہے۔

انٹرویو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بتا رہی ہے کہ اُنہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا۔

انہوں نےبتایا تھا کہ اُن کے بھائی جب ہیڈ فون لگا کر اُونچی آواز میں گانے سنتے تھے تو ساتھ میں وہ بھی گانا گایا کرتی تھیں۔

 ایسے ہی اُن کا شوق بڑھتا گیا اور اُنہوں نے گلوکاری میں قسمت آزمانے کا سوچا۔

دوسری جانب اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بھائی کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کا بھائی بہت شرمیلا ہے اس لیے وہ کبھی گلوکاری میں نہیں آئےگا۔

اداکارنےمزید بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو شوبز میں آنے کا شوق بھی نہیں ہےْ

The post علیزے شاہ کے گانے کے سوشل میڈیا پر چرچے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email