مسلم لیگ ن کا اجلاس شروع

مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس شہباز شریف کی رہائش گاہ پر شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو اہم معاملات پر گفتگو کے لئے اجلاس میں بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، عظمی بخاری اور حمزہ شہباز نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے الیکٹرونک ووٹنگ پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی جبکہ الیکٹرونک ووٹنگ پر وزیراعظم کو دیئے جانے والے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔

The post مسلم لیگ ن کا اجلاس شروع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email