افغانستان سے مکمل امریکی انخلااسلامی تاریخ کا عظیم واقعہ ہے ، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افغانستان سے مکمل امریکی انخلااسلامی تاریخ کا عظیم واقعہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افغانستان میں اسلامی قوتوں کی فتح امت مسلمہ کی فتح ہے ، ثابت ہوگیا مومن کے سامنے دنیاوی جاہ و جلال کوئی معنیٰ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان میں خوشحالی اور استحکام کے لیے اسلامی قوتوں کی مدد کریں ، گزشتہ دوبرسوں میں پاکستان کے قرضے میں 22 فیصد اضافہ ہوا ، ملک کے ذمہ ٹوٹل قرضہ 39 ہزار ارب کے قریب پہنچ گیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سود پر قرض لینے کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ، وزیراعظم کن وجوہات پر حکومت کی پرفارمنس کو شاندارقرار دے رہے ہیں ، امریکی فورسز کے ایک ماہ کے لیے ملک میں قیام کا حکومتی دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی فورسز کو ٹھہرانے کا متحمل نہیں ہوسکتا ، اس ایشو پر فوری طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بات ہونی چاہیے ، اس سے بدامنی اور حالات کے خراب ہونے کا خدشہ بھی ہو سکتا ہے۔

The post افغانستان سے مکمل امریکی انخلااسلامی تاریخ کا عظیم واقعہ ہے ، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email