پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں میں پاک جرمن تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

 ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے جرمن چانسلر سے ہونے والی بات کا تذکرہ کیا۔

اس موقع پر  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے، بین الاقوامی برادری افغان عوام کے ساتھ تعاون اور یکجہتی  کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

 ملاقات میں جرمن وزیر خارجہ نےافغانستان سے انخلا کی کوششوں میں پاکستان کی مدد اور سہولت کو سراہا۔

The post پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے ضروری ہے، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email