بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

جامعہ کراچی نے  بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 36 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 34 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا ۔

 ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین نے مزید کہا کہ ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 85 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 79 طلبہ کامیاب قراردیئے گئے۔

The post بی ڈی ایس اور ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email