سندھ پولیس کی چند کالی بھیڑیں منشیات فروشی میں ملوث ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ پولیس کی چند کالی بھیڑیں منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ پولیس کی چند کالی بھیڑوں پرسیاسی پشت پناہی کی وجہ سےہاتھ نہیں ڈالاجاتا۔

انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت نے اپنی کارکردگی سے بدنام تاریخ رقم کرلی ہے ، پولیس اہلکار نشے میں لوگوں پر تشدد اور جعلی مقدمے بناتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبےکی عوام نے پیپلز پارٹی سے بہتری کی امید چھوڑدی ہے۔

The post سندھ پولیس کی چند کالی بھیڑیں منشیات فروشی میں ملوث ہیں، خرم شیر زمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email