پاکستان اور مراکش کےمابین دیرینہ مذہبی اور تاریخی رشتہ قائم ہے،ایئر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور مراکش کےمابین دیرینہ مذہبی،ثقافتی اورتاریخی رشتہ قائم ہے۔

 ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مراکش کے سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں معززین نے  پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر مراکش سفیر نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔

ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے  دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا اور کہا کہ پاکستان اور مراکش کےمابین دیرینہ مذہبی،ثقافتی اورتاریخی رشتہ قائم ہے۔

The post پاکستان اور مراکش کےمابین دیرینہ مذہبی اور تاریخی رشتہ قائم ہے،ایئر چیف مارشل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email