کریتی سانن نے خوبصورت تصاویر کیساتھ پرانی یاد تازہ کردی

بھارتی خوبرو فلمی اداکارہ کریتی سانن نے اپنے مداحوں کے ہمراہ نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں انہوں نے مشہور گانے بھی لکھے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 42.3 ملین فالوور رکھنے والی اداکارہ کریتی سانن نے مداحوں کے ساتھ اپنے نئے فوٹو شوٹ سے کچھ نئی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں خوبصورت لباس اور زیورات پہنے خیالوں کی دنیا میں کھوئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

اداکارہ نے شیئر کی گئی ایک تصویر کے کیپشن میں  پرانے گانے کی یاد تازہ کی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں پرانی فلم ’داغ‘ میں مشہور گلوکار کشور کمار کے گائے ہوئے گانے کے دو بول لکھے ہیں جو کہ کچھ یوں ہیں، میرے دل میں آج کیا ہے، تو کہے تو میں بتا دوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

دوسری جانب کریتی سانن نے اپنی ایک اور خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مشہور زمانہ گانا گُر نال عشق میٹھا لکھا ہے۔

دونوں تصویروں میں کریتی سانن نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں اور اپنے مداحوں سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔

The post کریتی سانن نے خوبصورت تصاویر کیساتھ پرانی یاد تازہ کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email