عدنان صدیقی نے  بالی ووڈ گانے پر بانسری بجا کر مداحوں کے دل جیت لیے

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بالی ووڈ کے مقبول ترین گانے ’پردیسی پردیسی جانا نہیں‘ کی دُھن پر بانسری بجاکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ بانسری بجاکر مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی نے ایک بار پھر مشہور بالی ووڈ گانے پر بانسری بجاکر مداحوں کی داد وصول کرلی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار کا بھتیجا بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم راجا ہندوستانی کا گانا پردیسی پردیسی جانا نہیں گنگنا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اس ویڈیو میں عدنان صدیقی بیک گراؤنڈ میوزک میں پردیسی پردیسی جانا نہیں کی دُھن پر بانسری بجا رہے ہیں۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے بھتیجا گانا گنگنا رہا ہے جبکہ وہ بانسری بجا رہے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ یہ گانا ٹوٹے ہوئے دلوں کے لئے ہے جو اپنے عاشق کو دور جانے سے روکنے کی درخواست کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے عدنان صدیقی کی ویڈیو پر تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ناصرف بہترین ادکاری کرتے ہیں بلکہ بانسری بھی لاجواب بجاتے ہیں۔

The post عدنان صدیقی نے  بالی ووڈ گانے پر بانسری بجا کر مداحوں کے دل جیت لیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email