کورونا وائرس میں مبتلا مصباح الحق تیزی سے صحت یاب ہونے لگے

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق تیزی سے صحت یاب ہونے لگے۔

یاد رہے کہ ٹیم روانگی سے پہلے دونوں بار کووڈ ٹیسٹنگ میں مصباح الحق کا رزلٹ مثبت آیا تھا، جس پر انہیں فوری طور پر الگ کمرے تک محدود کردیا گیا تھا۔

کووڈ معاملے میں اپنی احتیاط پسندی کے حوالے سے مشہور مصباح الحق سمیت تمام ٹیم ممبر ان کا رزلٹ پازٹیو آنے پر حیران تھے،ویسٹ انڈیز میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 10 دن کا قرنطینہ کرنے پر مجبور مصباح الحق مکمل صحت مند ہو گئے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

مصباح الحق کا قرنطینہ پریڈ 3 ستمبر کو پورا ہوگا جسکے بعد ان کے 2 کووڈ ٹیسٹ ہوں گے،منفی رپورٹ آنے پر ممکنہ طور پر مصباح الحق 5 ستمبر کو واپسی کا سفر شروع کرسکیں گے۔

The post کورونا وائرس میں مبتلا مصباح الحق تیزی سے صحت یاب ہونے لگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email