کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے جس میں 2 ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر میں ڈکیتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں حزیفہ اور اربیلو عرف ارباب شامل ہیں۔

ایس آئی یو حیدر رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے لوٹے گئے ڈالر، طلائی زیورات، پرائز بونڈز اور دیگر مسروقہ سامان بر آمد کر لیا ہے۔

ایس آئی یو حیدر رضا کا مزید کہنا تھا کہ برآمد شدہ فارن کرنسی، طلاٸی زیوارت اور پراٸز بونڈز مجموعی طور پر 17 لاکھ روپے سے زاٸد مالیت کا بتایا جا رہا ہے۔

The post کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کی بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email