روس کا  امریکا سے افغان کے منجمد شدہ اثاثے بحال کرنےکا مطالبہ

روس نے امریکا سے افغان سینٹرل بینک کے منجمد شدہ اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق افغانستان کے لیے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا  کہ امریکا فوری طور پر افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرے تاکہ افغانستان کی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت بحال ہوسکے۔

 ضمیر کابلوف نے کہا کہ کہ اگر ہمارے مغربی دوست افغان عوام کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں تو انہیں افغانستان کے اثاثے منجمد کرکے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہیے۔

افغانستان کے لیے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف  نے مزید کہاکہ اگرایسا نہ ہوا تو نئی افغان حکومت افیون کی غیر قانونی اسمگلنگ اور امریکا اور افغان آرمی کے چھوڑے ہوئے اسلحے کی بلیک مارکیٹ میں فروخت کی طرف متوجہ ہوجائےگی۔

دوسری جانب دوسری یورپی یونین نے افغانستان کی ترقیاتی امداد معطل کردی ہے تاہم افغان عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہےکہ امریکا نے رواں ماہ طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنےکے بعد امریکی بینکوں میں موجود افغانستان کے اثاثے منجمد کردیئے تھے۔

The post روس کا  امریکا سے افغان کے منجمد شدہ اثاثے بحال کرنےکا مطالبہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email