امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں داعش کے حملے بند ہو جائیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں داعش کے حملے بند ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں داعش کے حملوں کے خلاف ان کی تنظیم کریک ڈاؤن کرے گی۔

ذبیح اللہ مجاہد  کا کہنا تھا کہ ہم اُ مید کرتے ہیں کہ وہ افغان باشندے  جو داعش  سے متاثر ہیں، غیر ملکیوں کے انخلا کے بعد اسلامی حکومت کا قیام دیکھ کر اپنی کارروائیاں ترک کردیں گے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خبردار کیا کہ اگر وہ جنگ کی صورت حال پیدا کرتے ہیں اور اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہیں تو   ہم ان سے اسی حساب سے نمٹیں گے۔

واضح رہے کہ ہزاروں غیر ملکیوں کا انخلا 31 اگست کو امریکی اور نیٹو فوجیوں کے مکمل انخلا کے ساتھ ختم ہونے والا ہے۔

The post امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں داعش کے حملے بند ہو جائیں گے، ذبیح اللہ مجاہد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email