وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کا دس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا، کابینہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی ۔

کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات ہوگی کابینہ اجلاس میں سی پیک کے حوالے سے قائم کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔

 اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائیگی اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سی ای او کی تقرری کی منظوری  بھی دی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، این آئی آر سی کے چار ممبران کے تقرری کی منظوری دی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسٹیڈیک کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا استعفیٰ منظور کیا جائے گا، ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولیوشن آرگنائزیشن ایکٹ کی منظوری بھی  دی جائیگی۔

 کابینہ کے سی سی ایل سی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی جبکہ  20 ریگولیٹریز اتھارٹیز کے چیئرمین اور ممبران کو ملنے والے مراعات کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email