آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں، سرفراز احمد کی خاتون صحافی کو شٹ اپ کال

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد  نے صحافی خاتون عالیہ رشید کو شٹ اپ کال دے دی۔

کچھ دیر قبل کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا تھا۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اوون میں پاستہ رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی بتا رہے ہیں کہ ہم اس کو 15  سے 20  منٹ کے لئے گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کی اہلیہ بھی ساتھ ہیں جو انہیں کہتی ہیں کہ آپ نے مٹ الٹے پہنے ہیں جس پر وہ کہتے ہیں کہ اٹس اوکے فائن۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جس پر ایک صارف نے کہا کہ یہ والا ٹیلنٹ بتایا ہی نہیں آپ نے۔

دوسری جانب ایک اور صارف نے لکھا کہ اگلی چائے کپتان سے بنوانی ہے۔

جہاں باقی صارفین اس ویڈیو پر تبصرہ کر رہے تھے وہی صحافی خاتون عالیہ رشید نے لکھا کہ او بھائی ہاتھ ہولا رکھو، پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا ،اب چائے بھی بنواؤ گے۔

جس پر کرکٹر سرفراز احمد نے لکھا کہ بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کر رہی ہیں، پہلی بات آپ کو اس کنورسیشن میں آنا نہیں چاہئیے تھا، یہاں کرکٹ نہیں چل رہا بہتر ہے اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا  ، پرسنل نہ ہوں زیادہ آپ۔

 

The post آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں، سرفراز احمد کی خاتون صحافی کو شٹ اپ کال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email