کراچی ، سی ٹی ڈی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی

کراچی میں سی ٹی ڈی اور اے وی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 16 جون کو الفلاح تھانے کی حدود میں کار سوار محمد رضا کو قتل کیا  تھا،قتل میں ملوث مقتول کے والد کا ہی بزنس پارٹنر نکلا ،ملزم اجمل پاپڑی اور حفیظ کو جمالی پل سپر ہائی وے سے گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ  مقتول کے والد پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہیں ، مقتول کے والد ذوالفقار کا پارٹنر راؤاقبال ہے ۔

راجا عمر خطاب  کا کہنا تھا کہ مقتول نے کچھ عرصے قبل اپنے والد کے ساتھ کاروبار میں شمولیت اختیار کی تھی مقتول کو انکشاف ہوا تھا کہ اس کے والد کیساتھ پارٹنر راؤاقبال نے فراڈ کیا ہے ۔

راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ  حفیظ نے قاتل اجمل پاپڑی اور حمزہ کی راؤ اقبال سے ملاقات کروائی راؤاقبال نے حفیظ کے زریعہ 7 لاکھ روپے قتل کی سپاری دی تھی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے بعد روپوش ہوگئے تھے، راؤ اقبال مرکزی کردار کی گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کا کہنا تھا کہ  ملزمان واردات کے بعد خانیوال فرار ہوگئے تھے، گرفتار ملزم اجمل پاپڑی نے ثبوت مٹانے کے لئے اپنے ساتھی حمزہ کو خانیوال میں قتل کیا ۔

 راجا عمر خطاب کا مزید کہنا ہے کہ   ملزم اجمل پاپڑی حمزہ کو قتل کرنے کے بعد کراچی واپس آیا تھا ۔

The post کراچی ، سی ٹی ڈی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email