ایان علی کا متنازع فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکارہ و ماڈل ایان علی کا متنازع فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایان علی نے اپنا متنازع فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جس کے بعد صارفین کی جانب سے اُن پر خاصی تنقید کی جارہی ہے۔

ماڈل کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کسی فوٹوشوٹ کی ہیں، جس میں ایان علی نے بہت مختصر لباس زیب کیا ہوا ہے۔

گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ گانوں کے لیے وہ گذشتہ 5 سال سے محنت کر رہی ہیں جن سے اب اُن کے مداح بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز میں واپسی کے حوالے سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں ایک کے بعد ایک 7 گانے ریلیز کر رہی ہوں۔

The post ایان علی کا متنازع فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email