سرفراز احمد کی کھانا بناتے ہوئے ویڈیو وائرل

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کھانا بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

کرکٹر سرفراز احمد کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو کلپ شئیر کیا ہے ۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرفراز احمد اوون میں پاستہ رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی بتا رہے ہیں کہ ہم اس کو 15  سے 20  منٹ کے لئے گرم کریں گے اور اس کے بعد ہمارا پاستہ تیار ہوجائے گا۔

ویڈیو میں سرفراز احمد کی اہلیہ بھی ساتھ ہیں جو انہیں کہتی ہیں کہ آپ نے مٹ الٹے پہنے ہیں جس پر وہ کہتے ہیں کہ اٹس اوکے فائن۔

The post سرفراز احمد کی کھانا بناتے ہوئے ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email