پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بحیثیت صدر و نائب صدر اپنے عہدے کی معیاد پوری کر لی ان کی جگہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بورڈ آف گورنرز کے بالترتیب صدر و نائب صدر کے عہدے سنبھالیں گے ۔

بورڈ آف گورنرز کے الوادعی اجلاس میں اراکین نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو بطور صدر بورڈ آف گورنرز پپس اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری کو بطور نائب صدر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اراکین کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے بحیثیت صدر شفاف انداز میں ادارے کے معاملات کو آگے بڑھایا اور ادارے کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا اور کرونا وبا کے باوجود تربیتی ورکشاپس کا انعقاد جاری رکھا ۔

 صدر بورڈ آف گورنرز محمد صادق سنجرانی نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پپس (PIPS)ایک انتہائی اہم ادارہ ہے، ہم نے کوشش کی کہ تمام معاملات کو مؤثر انداز میں چلایا جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  صوبوں اور وفاق کے مابین رابطہ کاری بڑھانے میں مدد ملی، اراکین پارلیمنٹ کو قواعد وضوابط سے روشناس کرانے میں معاونت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے۔

صادق سنجرانی  کا کہنا تھا کہ ادارہ برائے پارلیمانی سروسسز میں بین الاقوامی پارلیمنٹیرینز کیلئے بھی پارلیمانی امور سے متعلق تربیت اور آگاہی کیلئے کورسسز متعارف کروائے گئے اس حوالے سے کئی ممالک کی پارلیمنٹس نے پارلیمانی تربیت کیلئے دلچسپی بھی ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرین اور متعلقہ اداروں کے ملازمین کی استعداد کار کو بڑھا نے اور ساتھ ہی سرکاری افسران کوپارلیمانی امور سے متعلق بھی تربیت د ینے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے، بہتر اور ٹھوس قانون سازی کیلئے معیاری تحقیق سے استفادہ کرنا ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا  مزیدکہنا تھا کہ ادارہ برائے پارلیمانی خدمات، جامعات، سماجی تنظیموں و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون و روابط کو فروغ دے ۔

The post پاکستان کے ادارہ برائے پارلیمانی خدمات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email