زرعی شعبے کی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنی ہوگی ، عبدالقیوم نیازی

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے ملاقات کی جس میں گندم کوٹہ، زرعی ریفارمزودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سیدفخر امام نے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم  نیازی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنی ہوگی ، ایک نئی ایگریکلچر پالیسی بنائی جائے گی تاکہ آزادجموں وکشمیر کی معیشت کو بہتر بنایا جاسکے۔

ملاقات میں آزاد کشمیر میں اعلیٰ قیمت والی زرعی مصنوعات کی پیداوار کیلئے تعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ  زراعت کے شعبے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے حکومت آزاد جموں و کشمیر کو تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے کہاکہ حکومت آزادجموں وکشمیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی وزارت کے ساتھ مل کر نئی زراعت کی پالیسی بنائے گی تاکہ اعلیٰ قیمت والی فصلوں کی طرف تبدیلی کو فروغ دیا جاسکے۔

وفاقی وزیر فخر امام نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو یقین دلایا کہ وزارت قومی غذائی تحفظ زرعی منتقلی کو اعلیٰ قیمت والی فصلوں کی مدد کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی  اورآزاد کشمیر میں زراعت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک مشترکہ پروگرام تشکیل دیا جائے گا جبکہ لائیو اسٹاک سیکٹر کو اپ گریڈ کرنے کیلئے بھی باہمی تعاون کیا جائے گا۔

The post زرعی شعبے کی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنی ہوگی ، عبدالقیوم نیازی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email