مولانا فضل الرحمن کی پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کُنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کُنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ نے اپنے پیر پر خود کُلہاڑی ماری ہے ، مولانا کے پیپلزپارٹی مخالف بیان سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں اور نہ ہی حکومت کو کوئی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اپوزیشن کیخلاف بیان بازی کرنا حکومت کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے ، پیپلزپارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کا بیانیہ عوامی پزیرائی سے محروم ہوتا نظر آ رہا ہے۔

فیصل کریم کُنڈی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی عوام اور جمہوریت کے لیے جدوجہد  تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی ، خواتین کا پی ڈی ایم کے جلسوں میں داخلہ ممنوع ہونا مریم نواز کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، خواتین کو نمائندگی سے محروم رکھ کر مولانا فضل الرحمن نے اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کُنڈی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا بڑا اور اہم ترین حصہ ہیں جنہیں سیاسی عمل سے دور رکھنا ہرگز قابلِ قبول نہیں۔

The post مولانا فضل الرحمن کی پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے ، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email