ملتان شہرکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا ، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ ملتان شہرکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملتان ائیرپورٹ کے لاؤنج میں اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے کہا کہ ون مین شو پر یقین نہیں،سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں اور مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمت درست اور نیت نیک ہے ، ملتان شہر میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی ، ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے فنڈز دیگر منصوبوں پر خرچ کیے۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا ، جنوبی پنجاب کو ترقی کا حق واپس دے رہے ہیں ، تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کی علیحدہ اے ڈی پی بک مرتب کی گئی ہے ، جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کی عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے ، ماضی میں جنوبی پنجاب کے وسائل کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا۔

The post ملتان شہرکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا ، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email