سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے(سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کیٹگری سی میں بنگلہ دیش ایران عراق نیپال ساؤتھ افریقہ سمیت 15 ملکوں کا تاحال شامل رکھنے کا فیصلہ ہے۔

سی اے اے نے بتایا ہے کہ سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کے لیے خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا، کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

سی اے اے نے مزید بتایا ہے کہ مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ عارضی سفری پابندیوں میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

The post سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email