کورونا کی چوتھی خطرناک لہر، کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی

 کورونا کی چوتھی خطرناک لہر کے پیش نظر  کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ترمیمی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا ہے  کہ آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 2 بجے تک اجازت ہوگی تاہم صوبے کے دیگر ڈویژن اور اضلاع میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ کھلی رہے گی ۔

واضح رہے کہ 50 فیصد کے ساتھ رات 12 بجے تک اجازت دی گئی ہے۔

The post کورونا کی چوتھی خطرناک لہر، کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email