سرکاری ملازمین کی موجیں ختم؛ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی

سرکاری ملازمین پرحکومت کی جانب سے ایک بڑی پابندی لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین اب سماجی رابطوں کیلئے سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکیں گے کیونکہ وفاقی حکومت نے ان پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم آئندہ سے کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکے گا۔ ان میں ٹوئٹر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سمیت دیگر ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

تمام سرکاری ملازمین کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ایک یا زائد ہدایات کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سرکاری دستاویزات اور معلومات لیک ہونے کے ڈر سے اٹھایا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 ماننے کا بھی حکم دیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازم اپنی رائے یا کسی بھی قسم کی بیان بازی نہیں کر سکتا۔

The post سرکاری ملازمین کی موجیں ختم؛ حکومت نے بڑی پابندی لگا دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email