گلستان کے کلی سیگی میں بی ایچ یو میں بم رکھنے کی اطلاع موصول

ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے تحصیل گلستان کے کلی سیگی میں بی ایچ یو میں بم رکھنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد نے رات کو پلاسٹک کے ڈبے میں اسپتال کے لان میں نصب بم رکھ کر باہر سے تالا لگا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح ڈیوٹی پر آنے والے اہلکار نے اسپتال میں بم دیکھا  جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار طلب کرلئے گئے ۔

The post گلستان کے کلی سیگی میں بی ایچ یو میں بم رکھنے کی اطلاع موصول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email