‏پی ڈی ایم الیکشن ریفارمز پر بارگین چاہتی ہے، فیصل جاوید

چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن ریفارمز پر بارگین چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ  پی ڈی ایم ایک بار پھر عوامی مفاد کی قانونی سازی پر بلیک میل کرنے اور این آر او مانگنے کی کوشش کررہی ہے، اگر نیب قوانین میں انکی مرضی کی 34 شقیں مان لیں تو یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ووٹنگ کا حق قبول کر لینگے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ہر عوامی مفاد کی قانون سازی پر بارگین چاہتے ہیں، تین سالوں میں این آر او لینے کی ہر کوشش ناکام ہوئی اور اب بھی انہیں ناکامی ہی ہوگی۔

انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ لوگ کرپشن سے بچانے کے لیے باہر نہیں نکلتےبلکہ کرپشن کیخلاف نکلتے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس واحد راستہ تعمیری اپوزیشن ہے، پی ڈی ایم کی گاڑی کو بار بار سٹارٹ کرنے کی ناکام کوششیں جاری ہے، دھکا سٹارٹ گاڑی کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

The post ‏پی ڈی ایم الیکشن ریفارمز پر بارگین چاہتی ہے، فیصل جاوید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email