سابق حکمرانوں نے جان بوجھ کر پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا ہے،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جان بوجھ کر پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں قبائلی علاقے کے عمائدین اور معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کر کے دائرہ کاربڑھا دیا گیا ہے، کے ایس ڈی اے ڈیرہ غازی خان کے ساتھ راجن پور کے قبائلی علاقوں کی ترقی پر کام کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان کے مکینوں کو شہروں کے مساوی سہولیات فراہم کریں گے، قبائلی عوام میرے دل کے قریب ہیں،مجھے کوہ سلیمان کا باسی ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے۔

انھوں  مزید نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، ہماری حکومت پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کی مساوی ترقی پر کام کررہی ہے، فورٹ منرو،کوہ سلیمان او رپنجاب کے پسماندہ اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں، ماضی کی طرح اب حالات حکمرانوں کے نہیں عوام کے بدل رہے ہیں۔

The post سابق حکمرانوں نے جان بوجھ کر پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا ہے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email