لاری اڈہ ورکشاپ میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

 

لاری اڈہ ورکشاپ میں 2 روزہ کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خدمت گروپ انجمن تاجران لاری اڈا ورکشاپ  کے زیر اہتمام  ویکسینیشن کیمپ کاانعقاد کیا گیا ہے جبکہ لاری اڈہ ویکسینیشن کیمپ میں بڑی تعداد میں شہریوں کو ویکسیئن لگائی گئی ہے۔

عہدیداران خدمت گروپ لاری اڈا ورکشاپ کا کہنا ہے کہ  ضرورت پڑنے پر آئندہ بھی مزید اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہریوں کا ویکسینیشن کیمپ کے انعقاد پر خدمت گروپ  لاری اڈا ورکشاپ کے عہدیداران کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے۔

 

 

The post لاری اڈہ ورکشاپ میں کورونا ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email