ملتان کے ڈپٹی کمشن شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پرعزم

 

ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق “خدمت آپکی دہلیز پر” کے تحت ضلع میں آج ہفتہ صفائی کا آغاز کیا جارہا ہے ، ہفتہ صفائی میں کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات صاف کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کا کہنا ہے کہ  وال چاکنگ اور پرانے بینر و پوسٹر ختم کرکے اسٹرکچر بحال کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے اور ہم حکومت کے وژن کے مطابق سروسز کی تیز تر فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

The post ملتان کے ڈپٹی کمشن شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پرعزم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email