کابل ایئر پورٹ دھماکوں میں طالبان کا جانی نقصان نہیں ہوا، ذبیح اللّٰہ مجاہد

طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ دھماکوں میں طالبان کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے ا پنے ایک بیان میں کابل ایئر پورٹ  پر ہونے والے دھماکوں کے حوالے سے  کہا کہ دھماکا اُس علاقے میں ہوا جو امریکی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

ترجمان طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ہوئے بم دھماکوں میں طالبان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

The post کابل ایئر پورٹ دھماکوں میں طالبان کا جانی نقصان نہیں ہوا، ذبیح اللّٰہ مجاہد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email