گورنر پنجاب سے چیئرمین نادرا کی میں ملاقات

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین نادرا طارق ملک کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین نادرا طارق ملک  نے کہا کہ 10 فیصد غیر رجسٹرڈ خواتین کا فرق ختم کرنے کے لئے نادرا کےتمام 688 دفاتروں پر خواتین کے لئے مخصوص ون ونڈو کاؤنٹر بنا رہے ہیں، خواتین عملے پر مبنی نئے سینٹرز کا قیام کیا جا رہاہے اور ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دی جائیں گی۔

چیئرمین نادرا نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن میں نقل و حرکت کے مسائل کے پیش نظر نادرا نے 90 جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل رجسٹریشن وینز کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح پچھلے ہفتے وزیراعظم پاکستان نے کیا۔

طارق ملک نے گورنر پنجاب کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن کو مختص کردہ 258 نادرا دفاتر میں صرف خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی  جبکہ دور دراز علاقوں میں موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعےخواتین کو ان کی دہلیز پر رجسٹر کیا جائے گا۔

 چیئرمین نادرا طارق ملک نے گورنر پنجاب سے ملاقات میں بتایا کہ تمام نادرا دفاتر میں ویل چیئر اور ریمپ کا بندوبست کر دیا گیا ہے جبکہ معذور افرار کے لیئے بھی نادرا خاص اقدامات اٹھانے جا رہا ہے جس میں نئی بھرتی میں کوٹہ کے نفاذ کو یقینی بنانا اور رجسٹریشن میں آسانیاں پیدا کرنا شامل ہے۔

اس موقع پر  گورنر پنجاب نے کہا کہ اقلیتوں، عمر رسیدہ افراد معذور، قوت گویائی سے محروم افراد اور خواجہ سراؤں کے لیئے ایک ون ونڈو کاؤنٹر مختص، ایکسپریس رجسٹریشن سروس کا آغاز کیا جائے۔

The post گورنر پنجاب سے چیئرمین نادرا کی میں ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email