دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ءقمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دواؤں کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، حکومت نے دواساز اداروں کو بھی ہر 15 روز بعد قیمت بڑھانے کی چھوٹ دے دی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ء کا کہنا تھا کہ ، تبدیلی سرکار 3 برس میں دواؤں کی رجسٹریشن کا کوئی میکنزم تک نہیں بنا سکی۔

قمر زمان کائرہ  کا یہ بھی کہنا تھا کہ 3 برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں 7 مرتبہ اضافہ کیا گیا جبکہ تین سال میں گیس کی قیمت 144 فیصد اور تیل 36 روپے فی لیٹر بڑھایا جا چکا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ءقمر زمان کائرہ  کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی کے پاٹوں میں پیس دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی کمیشن کے نتیجے میں قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں، یہ کمیشن عوام کی بھلائی کے لیے بنائے گئے تھے ۔

The post دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، قمر زمان کائرہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email