وفاق نےسندھ کےساتھ زیادتیوں کی حدکردی،بلاول

پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاق نےسندھ کےساتھ زیادتیوں کی حدکردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری اورپیرپگارہ سےملاقات کی اندرونی کہانی بول نیوز نے حاصل کرلی

ملاقات میں پیرپگاراہ اوربلاول نےسندھ کےمسائل پرمل کرآوازاٹھانےپراتفاق کیا۔

پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پیرپگارہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ حکومتی بینچوں میں بیٹھ کرسندھ کیلئےآوازبلندکرسکتےہیں۔

بلاول بھٹوزرداری  نے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں ہماری بات کوپی ٹی آئی مخالفت برائےمخالفت کےطورپرلےرہی ہے، آپ بےشک پی ٹی آئی حکومت کاحصہ رہےلیکن سندھ کےمعاملات پرہماراساتھ دیں۔

پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری  نے مزید کہا کہ وفاق نےسندھ کےساتھ زیادتیوں کی حدکردی، پانی کی کمی کی وجہ سےاگرسندھ سھوک گیاتواس کانقصان پاکستان کوبھی ہوگا۔

ملاقات میں  پیرپگارہ نےوفاق کی جانب سےسندھ سےکئے جانےوالی زیادتیوں پربلاول بھٹوکےموقف کی حمایت کردی۔

The post وفاق نےسندھ کےساتھ زیادتیوں کی حدکردی،بلاول appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email