خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 721 افراد متاثر

خیبرپختونخوا میں خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید721 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 20 افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار859 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 964 ہوگئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 825 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار629 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت نے پشاور میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ پشاور میں کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2335 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاورمیں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 241 افراد متاثر ہوئے ہیں، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 58 ہزار 345 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں ایک دن میں 11 ہزار446 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

The post خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 721 افراد متاثر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email