چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا 31 اگست کو ملتان کا دورہ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 31 اگست کو ملتان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ایک ہفتہ ملتان میں قیام کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دورہ پر جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورہ کے موقع پر 7 ارکان اسمبلی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے 3 ایم این اے اور 4 ایم پی ایز پیپلز پارٹی جوائن کرسکتے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ ن لیگ کے چند اراکین اسمبلی نے سید یوسف گیلانی سے ملاقاتیں کیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف گیلانی نے بھی آئندہ الیکشن کے لئے اراکین اسمبلی سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین  بلاول بھٹو کو اراکین اسمبلی کی شمولیت کا تحفہ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

The post چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا 31 اگست کو ملتان کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email