آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پہلے 10 بہترین بولرز کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے،بائیں ہاتھ کے پیسر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کے بعد رینکنگ میں دس درجے ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔

باؤلرز میں پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں، ٹم ساؤتھی کا دوسرا اور جوش ہیزل ووڈ کی تیسری پوزیشن ہے،حسن علی 17ویں جبکہ محمد عباس کی 18ویں پوزیشن ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ  میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے بہتری کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، کین ویلیمسن کی پہلی پوزیشن برقراررہی جوئے روٹ کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد رضوان انیسویں، فواد عالم بھی چھلانگ لگاکر اکیس ویں اور اظہر علی بائیس ویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان کی مجموعی ٹیم رینکنگ پانچویں ہے۔

The post آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email