بلوچستان بھر میں ہڑتال کا اعلان، حاجی حکمت لہڑی

حاجی حکمت لہری کا کہنا ہے کہ آج سے بلوچستان بھر میں ہڑتال کا اعلان کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل بلوجستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی حکمت لہری نے اجلاس کرتے ہوئے کہاہے کہ محراب پندرانی کے قتل میں ہمارا کوئی تعلق نہیں تو پھر ہمارے لوگوں کو کیوں اٹھایا جارہا ہے۔

حاجی حکمت لہری کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم نہیں ایف آئی آر میں کس کا نام ہے، جو ایف آئی آر میں نامزد ہیں اسے پکڑا جائے سب کو کیوں ٹارچر کیا جارہا ہے۔

حاجی حکمت کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت ٹرمینل کو بند کیا گیا ہے اور ٹرانسپورٹرز کیساتھ ایک ایس پی ناجائز کررہا ہے۔

حاجی حکمت لہری کا کہنا تھا کہ جس نے قتل کیا ہے اسکی مذمت کرتے ہیں، جس نے مارا ہے اسکو پکڑو، ہمارے بھائیوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں کیوں لیجایا جارہا ہے۔

آل بلوجستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی حکمت لہری کا مزید کہنا تھا کہ ہم آج سے گاڑیوں کیساتھ قومی شاہرائیں بند کرینگے اور بلوچستان بھر میں پہیہ جام پڑتال بھی ہوگی۔

The post بلوچستان بھر میں ہڑتال کا اعلان، حاجی حکمت لہڑی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email