پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے قازقستان اور فلسطین کو تحفے روانہ کر دیے

پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے قازقستان اور فلسطین کو تحفے روانہ کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے نوٹیفیکیشن میں کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے 5000 حفاظتی سوٹ، 5000 کے این 95 ماسک اور 5000 فیس شیلڈ بطور تحفہ قازقستان روانہ کیے ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے فلسطین کو پاکستان نے 10 ہزار حفاظتی سوٹ، 1 لاکھ فیس ماسک، 25 آئی سی یو وینٹیلیٹرز اور 100 بائی پیپ وینٹیلیٹرز کا تحفہ دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سامان ہلال احمر پاکستان کے ذریعے فلسطین بھجوایا جائے گا۔

The post پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے قازقستان اور فلسطین کو تحفے روانہ کر دیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email