اگلا چیئرمین کون ہوگا، پی سی بی وزیراعظم کی نامزدگی کا منتظر

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اگلا چیئرمین کون ہوگا اس حوالے سے پی سی بی وزیر اعظم عمران خان کی نامزدگی کا منتظرہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت آج ختم ہورہی ہے، آئین کے مطابق چیئرمین کے عہدے کی مدت ختم ہونے پر چیف ایگزیکٹو زمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کل گورننگ باڈی کا اجلاس ملتوی کردیا  ہے، پی سی بی نے وائس چئیرمین کے انتخاب کے لئے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاتھا۔

آئین کے مطابق چیف ایگزیکٹو موجود ہیں تو وہ زمہ داریاں نبھانے کے اہل ہیں ، پی سی بی کی جانب سے تاحال دو نامزدگیاں نہیں کی گئیں ۔

The post اگلا چیئرمین کون ہوگا، پی سی بی وزیراعظم کی نامزدگی کا منتظر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email