کراچی، شاہ لطیف ٹاٶن میں فائرنگ اور لوٹ مار کی وارداتیں

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاٶن میں فائرنگ اور لوٹ مار کی وارداتوں کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف سیکٹر 17 اے میں دن دیہاڑے شہری کو اسٹریٹ کرمنلز لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دو موٹرسائکل پر سوار چار ملزمان  شہری سے 28 ہزار نقد اور موبائل چھین کر فرار ہوۓ جبکہ دوسرا واقع سیکٹر 20 میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکٹر 20 میں ڈکیتی کی واردات سامنے آئی ہے،مسلح ملزمان نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور ڈکیتی کے بعد ملزمان آزادنہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

The post کراچی، شاہ لطیف ٹاٶن میں فائرنگ اور لوٹ مار کی وارداتیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email